کل ممبئی میں شروع ہونے والے بھارت کے پہلے ورلڈ آڈیو ویژول انٹر ٹیمنٹ سمٹ Waves-2025 کیلئے سبھی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی اِس بڑی تقریب کا افتتاح، جیو ورلڈ کنونشن سینٹر کریں گے۔ تخلیق کاروں اور ملکوں کو جوڑنے والے اِس چار روزہ اجلاس میں بھارت کو میڈیا، تفریح اور ڈیجیٹل اختراع کے ایک عالمی مرکز کے طور پر پیش کیا جائے گا۔ یہ اجلاس فلم، OTT، گیمنگ، کامکس، ڈیجیٹل میڈیا، مصنوعی ذہانت، نشریات اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجی سے مربوط ہوگا، جس میں بھارت کی میڈیا اور تفریحی ہنر کی نمائش کی جائے گی۔ ہمارے نامہ نگار نے خبر دی ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی، Creat in India Challeges پروگرام میں شرکت کریں گے اور منتخب 32 تخلیق کاروں کے ساتھ بات چیت کریں گے۔
یہ چار روزہ تقریب دنیا بھر کے تخلیق کاروں، اسٹارٹ اَپس، صنعتی رہنماؤں اور پالیسی سازوں کو ایک ساتھ لائے گی۔ اس سمٹ میں 90 سے زیادہ ممالک کے لوگ شرکت کریں گے، جس میں دس ہزار سے زیادہ وفود بھی شامل ہوں گے۔
سمٹ کے دوران، بھارت پہلی بار گلوبل میڈیا ڈائیلاگ کی میزبانی کرے گا، جس میں 25 ممالک کے وزراء بھی شرکت کریں گے، جو عالمی میڈیا اور انٹرٹینمنٹ کے منظرنامے کے ساتھ ملک کی مشغولیت میں ایک سنگِ میل ہے۔ اس تقریب کا مقصد 2029 تک ایک 50 بلین ڈالر کی مارکیٹ شروع کرنا ہے، جو عالمی سطح پر انٹرٹینمنٹ کی معیشت میں بھارت کی ترقی کو توسیع دے گی۔
اس سمٹ میں چھ ہزار سے زیادہ خریداروں، پانچ ہزار سے زیادہ فروخت کاروں اور دو ہزار پروجیکٹوں کو ایک گلوبل ای مارکیٹ پلیس Waved Bazzar کے ساتھ متعارف کرایا جائے گا۔