ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

August 12, 2025 9:28 PM

printer

بھارت کے ٹیسٹ کپتان شُبھمن گِل کو جولائی کیلئے ICC کا ’مردوں کا Player of the month‘ قرار دیا گیا ہے

بھارت کے ٹیسٹ کپتان شُبھمن گِل کو جولائی کیلئے ICC کا ’مردوں کا Player of the month‘ قرار دیا گیا ہے۔ گِل نے یہ اعزاز سخت مقابلے کے بعد انگلینڈ کے ٹیسٹ کپتان Ben Stokes اور جنوبی افریقہ کے آل راؤنڈر Vian Mulderکو پیچھے چھوڑ کر حاصل کیا۔ یہ گِل کے کیریئر کا چوتھا ’Player of the month‘ ایوارڈ ہے۔ اس سے قبل وہ رواں سال فروری میں اور2023میں جنوری اور ستمبر میں بھی یہ اعزاز حاصل کرچکے ہیں۔ 25 سالہ گِل نے جولائی میں شاندار کار کردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین ٹیسٹ میچوں میں مجموعی طور پر567 رن 94.50 کے بہترین اوسط کے ساتھ بنائے، جن میں ایک ڈبل سنچری اور دو سنچریاں شامل ہیں۔ یہ گِل کا بطور بھارت کے ٹیسٹ کپتان، پہلادورہ تھا۔ ان کاکہناتھاکہ اس طرح کے اعزاز سےنوازا جاناایک خوش آئند بات ہے۔