بھارت کے ٹیبل ٹینس کے مایہئ ناز کھلاڑی A. Sharath Kamal نے اس ماہ کے آخر میں ریٹائر ہوجانے کا اعلان کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی 22 سال سے زیادہ عرصہ پر محیط ان کے شاندار کریئر کا اختتام ہوجائے گا۔ Sharath، چنئی میں اپنے آخری ٹورنامنٹ WTT Star Contender کے اختتام پر اپنے دوستوں اور اہل خانہ کے سامنے کھیل کو الوداع کہیں گے۔ یہ ٹورنامنٹ 25 مارچ سے 30 مارچ تک منعقد ہوگا۔ ان کی شاندار حصولیابیوں میں دولت مشترکہ کھیلوں میں سونے کے ساتھ تمغے اور ایشیائی کھیلوں میں کانسے کے دو تمغے شامل ہیں۔ اس کے علاوہ انھوں نے اولمپک کھیلوں میں پانچ مرتبہ ملک کی نمائندگی کی ہے۔ x
Site Admin | March 5, 2025 9:56 PM
بھارت کے ٹیبل ٹینس کھلاڑی اے شرتھ کمل نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے