بھارت کے وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے کناڈا میں G7 کے وزارئے خارجہ کی میٹنگ میں شرکت کی اور دنیا بھر کے کئی وزارئے خارجہ کے ساتھ تبادلہئ خیال کیا۔ جناب ایس جے شنکر نے کناڈا کی اپنی ہم منصب انیتا آنند سے ملاقات کی اور بتایا کہ انہوں نے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کیلئے نئے روڈ میپ 2025 کے نفاذ میں جاری پیش رفت کی تعریف کی۔
Niagara میں دو روزہ میٹنگ کے موقع پر وزیر خارجہ نے اِس میٹنگ میں شرکت کرنے والے وزراء کے ساتھ سفارتکاری کا اہتمام کیا تھا۔ انہوں نے امریکہ کے وزیر خارجہ مارکو روبیو کے ساتھ میٹنگ کی اور تجارت اور سپلائی چین پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے باہم تعلقات پر تبادلہئ خیال۔
اِس کے علاوہ انہوں نے مشرق وسطی کی صورتحال اور بھارت بحرالکاہل سے متعلق معاملات پر اپنے اپنے خیالات کا بھی تبادلہ کیا۔
وزیر خارجہ نے یوکرین کے اپنے ہم منصب Andrii Sybiha کے ساتھ بھی میٹنگ کی اور امن کے راستے پر Kyiv کے خیالات ساجھا کیے۔ اِس کے علاوہ جنگی میدان کی صورتحال اور یوکرین کے نیوکلیائی بجلی گھروں کو بجلی فراہم کرنے والے اہم سب اسٹیشنوں پر روس کے خطرناک حملوں کے معاملے کے بارے میں بھی جائزہ لیا۔