بھارت کے نیشنل Archives نے آج نئی دلّی میں سابق صدر ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کے ذاتی کاغذات اپنی تحویل میں لے لئے۔ جناب کلام کے گھر والوں کی طرف سے کاغذات حوالے کرنے کیلئے نیشنل Archives نے دستخط کرنے کی ایک باضابطہ تقریب کا انعقاد بھی کیا تھا۔ آکاشوانی سے بات کرتے ہوئے بھارت کی نیشنل Archives کے ڈائریکٹر جنرل ارون سنگھل نے کہا کہ بھارت کی نیشنل Archives سابق صدور کے کاغذات جمع کرنے کے عمل میں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نیشنل Archives کے پاس پہلے سے سابق صدر ڈاکٹر راجندر پرساد اور وی وی گِری سے متعلق دستاویزات موجود ہیں۔
Site Admin | April 28, 2025 2:52 PM
بھارت کے نیشنل Archives نے آج نئی دلّی میں سابق صدر ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کے ذاتی کاغذات اپنی تحویل میں لے لئے