بھارت کے نیزہ پھینکنے والے ممتاز کھلاڑی نیرج چوپڑا کَل دوحہ ڈائمنڈ لیگ میں دوسرے مقام پر رہے۔ 90 اعشاریہ دو تین میٹر کی زبردست کارکردگی کے باوجود نیرج کو دوسرے نمبر پر اکتفا کرنا پڑا۔ پہلا مقام جرمنی کے Julian Weber نے حاصل کیا، جنہوں نے 91 اعشاریہ صفر چھ میٹر کی فائنل تھرو کے ساتھ ہر کسی کو حیرت زدہ کردیا۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے، نیرج چوپڑا نے آنے والے مقابلوں میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی امید ظاہر کی۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے اولمپئن نیرج چوپڑا کو دوحہ ڈائمنڈ لیگ 2025 میں 90 میٹر کا ہدف پار کرنے پر مبارکباد دی ہے۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں جناب مودی نے کہا کہ یہ ایک یادگار کارنامہ ہے اور کھلاڑی کی اپنی بہترین کارکردگی غیرمتزلزل لگن، نظم و ضبط اور جذبے کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت اُن کی کامیابی سے فخر اور خوشی کے جذبے سے سرشار ہے۔×