ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

September 18, 2025 3:33 PM

printer

بھارت کے نیزہ پھینکنے والے سرکردہ کھلاڑی اور عالمی چمپئن نیرج چوپڑہ ایک بار پھر سرخیوں میں ہیں

بھارت کے نیزہ پھینکنے والے سرکردہ کھلاڑی اور عالمی چمپئن نیرج چوپڑہ ایک بار پھر سرخیوں میں ہیں، کیونکہ وہ آج   سہ پہر جاپان کے شہر ٹوکیو میں جاری ورلڈ ایتھلیٹکس چمپئن شپ 2025 میں مردوں کے نیزہ پھینکنے کے فائنل مقابلے میں حصہ لیں گے۔ یہ میچ بھارتی وقت کے مطابق سہ پہر چار بجے شروع ہوگا۔ کَل گروپ-اے کے مقابلوں میں کھیلتے ہوئے چوپڑہ نے اپنی پہلی کوشش میں 84 اعشاریہ آٹھ پانچ میٹر کی دوری تک نیزہ پھینکا تھا، جس سے وہ بڑی آسانی سے اس مقابلے میں کوالیفائی کر گئے، جس کی حد 84 اعشاریہ پانچ میٹر تھی۔ یہ مسلسل پانچواں عالمی مقابلہ ہے، جس میں نیرج نے اپنے پہلے ہی تھرو میں فائنل مقابلے میں جگہ بنالی۔×