June 17, 2025 2:39 PM

printer

بھارت کے موسمیات کے محکمے نے اگلے 24 گھنٹے کے دوران سوراشٹر، کَچھ اور مشرقی بھارت میں تیز سے بہت تیز بارش ہونے کی پیشگوئی کی ہے

بھارت کے موسمیات کے محکمے نے آج سوراشٹر اور کَچھ کے خطوں میں تیز سے بہت تیز بارش ہونے کی پیشگوئی کی ہے۔ محکمے نے کہا ہے کہ جنوبی گجرات اور اس کے ملحقہ علاقوں اور جنوب مغربی بنگلہ دیش اور مغربی بنگال کے گنگا کے میدانی خطے میں دو جگہ کم ہوا کے دباؤ بنے ہوئے ہیں، جن کے نتیجے میں سوراشٹر اور کَچھ، گجرات کے خطے اور مشرقی بھارت میں شدید چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوسکتی ہے۔ اس کے زیر اثر اگلے 24 گھنٹوں کے دوران مغربی بنگال میں گنگا کے میدانی علاقوں، اڈیشہ، بہار اور جھارکھنڈ میں بھی بارش ہوسکتی ہے۔ موسمیات کے محکمے نے یہ بھی بتایا ہے کہ دلی NCR، ہریانہ، پنجاب اور اترپردیش میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ جمعہ تک اوسط درجے کی بارش ہونے کا امکان ہے۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔