December 5, 2025 2:05 PM

printer

بھارت کے موسمیات کے محکمے نے آج پنجاب، ہریانہ، مشرقی راجستھان اور جھارکھنڈ میں شدید سرد لہر کی پیش گوئی کی ہے

بھارت کے موسمیات کے محکمے نے آج پنجاب، ہریانہ، مشرقی راجستھان اور جھارکھنڈ میں شدید سرد لہر کی پیش گوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ہماچل پردیش اور اڈیشہ میں دو روز تک گھنا کُہرا چھائے رہنے کی بھی پیشگوئی کی ہے۔ آسام، میگھالیہ، ناگالینڈ، منی پور، میزورم اور تریپورہ میں بھی اسی طرح کی صورتحال کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے تمل ناڈو، پڈوچیری اور کرائیکل میں آج گرج چمک کے ساتھ شدید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔