September 27, 2025 2:37 PM

printer

بھارت کے موسمیات کے محکمے نے آج ملک کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں تیز سے بہت تیز بارش ہونے کی پیشگوئی کی ہے

بھارت کے موسمیات کے محکمے نے چھتیس گڑھ، کیرالہ، کونکن، گوا، مہاراشٹر، کرناٹک کے شمالی اندرونی علاقے، اڈیشہ اور تلنگانہ میں تیز سے بہت تیز بارش ہونے کا اورینج الرٹ جاری کیا ہے۔ محکمے نے آندھرا پردیش، ساحلی کرناٹک، گجرات خطے، جھارکھنڈ اور مدھیہ پردیش میں بھی بہت تیز بارش ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ جنوبی کرناٹک کے اندرونی علاقوں، تمل ناڈو، پڈو چیری، کرائیکل، مغربی بنگال اور سکم میں بھی اسی طرح کے حالات رہنے کا اندیشہ ظاہر کیا ہے۔ انڈمان و نکوبار جزائر، ساحلی آندھرا پردیش، مغربی بنگال کے میدانی علاقوں اور تلنگانہ میں بھی ہلکی بارش اور گرج چمک کے ساتھ تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔