بھارت کے مردوں کی جونیئر ہاکی ٹیم نے برلن میں جاری چار ملکوں کے ٹورنامنٹ میں کَل آسٹریلیا کو دو-ایک سے شکست دے کر تیسرا مقام حاصل کرلیا۔ بھارت کی جانب روہت نے پہلا گول کرتے ہوئے مقابلہ برابری پر لاکھڑا کیا، جس کے بعد اجیت یادو نے چوتھے کوارٹر میں گول کرتے ہوئے جیت کو یقینی بنادیا۔
اِس سے پہلے آسٹریلیا کے کپتان نے دوسرے ہاف میں گول کرتے ہوئے آسٹریلیا کو سبقت دلائی۔ تاہم بھارت نے اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ جاری رکھا اور آخری کوارٹر میں فاتح کے طور پر اُبھرا۔ اِس کے بعد اجیت یادو نے 52ویں منٹ میں گول کرتے ہوئے بھارت کو برتری اور جیت دلادی۔×