ہانگ کانگ میں جاری عالمی Squash ٹیم چیمپئن شپ 2024 میں بھارت نے مردوں اور خواتین کے پری کوارٹر فائنل کے تمام مقابلوں میں جیت درج کی۔ خواتین کی بھارتی Squash ٹیم نے زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور نو مرتبہ چیمپئن رہی آسٹریلیا کی ٹیم کو شکست دی۔ اس جیت میں Anahat Singh اور Akanksha Salunkhe نے اہم رول ادا کیا اور اپنے کھیل کا مضبوط مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے اپنے مقابلے جیتے، جس کے سبب بھارت کو 2-1 کی سبقت حاصل ہوگئی۔
اس سے قبل بھارت کی خواتین کی ٹیم 2012 میں فرانس کے Nimes شہر میں منعقد ہوئے ٹورنامنٹ میں اس مرحلے تک پہنچی تھی۔
مردوں کی بھارتی Squash ٹیم نے بھی ملیشیا کے ساتھ ہوئے مقابلے میں زبردست واپسی کرتے ہوئے ملیشیا کو 2-1 سے ہرا دیا۔ اس جیت میں بھارت کے کھلاڑی Veer Chotrani اور Velavan Senthil Kumar نے اہم مقابلوں میں جیت حاصل کی۔ کل ہونے والے کوارٹر فائنل مقابلوں میں مردوں کی بھارتی ٹیم کا مقابلہ فرانس سے، جبکہ خواتین کی ٹیم کا مقابلہ امریکہ سے ہوگا۔ x