بھارت کے محکمۂ موسمیات IMD نے اگلے 4 سے 5 دن کے دوران، ملک کے وسطیٰ اور اِس سے متصل شمال مغربی حصوں میں شدید ترین بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ IMD کے مطابق آج مشرقی راجستھان اور مدھیہ پردیش میں دور دراز کے مقامات پر نہایت شدید بارش ہوسکتی ہے۔ محکمے نے آسام، میگھالیہ، چھتیس گڑھ، ساحلی کرناٹک، گجرات، ہماچل پردیش، کیرالہ، ماہے، اترپردیش، اترا کھنڈ اور مغربی راجستھان میں آج دور دراز کے مقامات پر بھی شدید بارش کی پیش گوئی کی ہے۔
اِس دوران محکمہ موسمیات نے آندھرپردیش، تمل ناڈو، پڈو چیری اور Karaikal کے دور دراز کے مقامات میں موسم کے گرم رہنے اور حبس بھرے حالات کا امکان ظاہر کیا ہے۔×