بھارت کے محکمہ موسمیاتIMD نے اگلے تین سے چار دنوں کے دوران شمال مشرقی بھارت اور اترپردیش میں ہلکی سے درمیانے دھند کی پیش گوئی کی ہے۔
موسمیات سے متعلق ایجنسی نے انڈمان نکوبار جزائر کیرالہ، اور ماہے، لکشدیپ، تمل ناڈو، پڈوچیری اور کرائیکل میں آج گرج چمک کے ساتھ بجلی گرنے اور موسلا دھار بارش کی بھی پیش گوئی کی ہے۔
IMD نے مزید کہا ہے کہ شمال مغربی بھارت میں کم از کم درجہئ حرارت اگلے چار روز کے دوران آہستہ آہستہ 3-3 ڈگری سیلسیس تک کم ہوجائے گا۔x