بھارت کے محکمہ موسمیات IMD نے پیشگوئی کی ہے کہ اگلے دو روز میں پنجاب، ہریانہ اور راجستھان کے مزید حصوں میں مانسون کے مزید آگے بڑھنے کیلئے حالات سازگار ہیں۔ آکاشوانی نیوز کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے IMD کے سینئر سائنسداں آر کے جینامنی نے کہا ہے کہ اُس کے دو دن کے بعد مانسون دلّی اور دوسرے علاقوں میں پہنچے گا۔ IMD نے یہ بھی پیشگوئی کی ہے کہ اگلے تین دن کے دوران شمال مشرقی بھارت میں شدید سے بہت شدید بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے اس کے بعد اگلے چار دن تک کہیں کہیں شدید بارش ہوسکتی ہے۔
Site Admin | June 21, 2025 9:42 PM
بھارت کے محکمہ موسمیات IMD نے پیشگوئی کی ہے کہ اگلے دو روز میں پنجاب، ہریانہ اور راجستھان کے مزید حصوں میں مانسون کے مزید آگے بڑھنے کیلئے حالات سازگار ہیں
