بھارت کے محکمہ موسمیات IMD نے بہار، مشرقی راجستھان، ہماچل پردیش اور مغربی اترپردیش میں آج الگ الگ جگہوں پر شدید سے بہت شدید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔
چھتیس گڑھ، مشرقی مدھیہ پردیش، جھارکھنڈ، کونکن، گوا، مدھیہ مہاراشٹر، اتراکھنڈ، مغربی بنگال اور شمال مشرقی ریاستوں میں بھی آج دن بھر اوسط سے شدید بارش کا امکان ہے۔
IMD کے مطابق جموں و کشمیر، اتراکھنڈ، پنجاب، ہریانہ اور دلّی میں بھی ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔
محکمے نے بتایا ہے کہ کیرالہ، ماہے، لکش دیپ، کرناٹک، رائل سیما، ساحلی آندھراپردیش، یانم اور تلنگانہ میں اگلے 7 دن تک الگ الگ جگہوں پر ہلکی سے اوسط بارش کا امکان ہے۔
اِسی دوران ماہی گیروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ بحیرہئ عرب اور خلیج بنگال کے خطّے میں تین اگست تک نہ جائیں۔×