July 17, 2025 9:48 AM | IMD weather

printer

بھارت کے محکمہ موسمیات IMD نے اگلے دو دن میں کیرالہ، ماہے اور جنوبی اندرونی کرناٹک میں شدید سے شدید تر بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

بھارت کے محکمہ موسمیات IMD نے اگلے دو دن میں کیرالہ، ماہے اور جنوبی اندرونی کرناٹک میں شدید سے شدید تر بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ اترپردیش اور اتراکھنڈ میں بھی آج شدید بارش کا امکان ہے۔ محکمہئ موسمیات نے آج ان ریاستوں میں شدید بارش کی وجہ سے اورینج الرٹ جاری کیا ہے۔ IMD نے بہ بھی کہا ہے کہ آندھرا پردیش، کیرالہ، ماہے اور لکشدیپ کے دور دراز علاقوں میں آج تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ محکمہ موسمیات نے مزید کہا کہ شمال مغربی بھارت کے میدانی علاقوں کو چھوڑ کر جہاں دور دراز کے علاقوں میں اور کہیں کہیں بارش ہونے کی توقع ہے، ملک کے بیشتر حصوں میں دور دور تک بارش ہونے کا کافی امکان ہے۔x