بھارت کے محکمہ موسمیات IMD نے آج کیرالہ، ماہے، تمل ناڈو، پڈوچیری اور کیرالہ میں کسی کسی مقام پر شدید بارش ہونے کی پیشگوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ دو-تین دنوں کے دوران، ریاست گجرات میں کسی کسی مقام پر گرم اور مرطوب موسمی صورتحال ہونے کا امکان ہے۔ کیرالہ، ماہے، ساحلی آندھراپردیش، یانم، رائل سیما اور جنوبی اندرونی کرناٹک میں گرج چمک کے ساتھ ساتھ آئندہ دو دنوں میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ بھارتی محکمہ موسمیات نے مزید پیشگوئی کی ہے کہ گنگا کے طاس مغربی بنگال، اڈیشہ، ناگالینڈ، منی پور، میزورم اور تریپورہ میں گرچ چمک اور آندھی چلنے کا امکان ہے۔ شمال مغربی بھارت میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں، آئندہ چار دنوں کے دوران بتدریج تین سے پانچ ڈگری سیلسیس کا اضافہ ہونے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ ملک کے وسطی حصے اور اندرون مہاراشٹر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں، آنے والے چار پانچ دنوں میں دو سے چار ڈگری کا بتدریج اضافہ ہونے کا امکان ہے۔
Site Admin | March 23, 2025 9:38 PM
بھارت کے محکمہ موسمیات IMD نے آج کیرالہ، ماہے، تمل ناڈو، پڈوچیری اور کیرالہ میں کسی کسی مقام پر شدید بارش ہونے کی پیشگوئی کی ہے