بھارت کے محکمہ موسمیات IMD نے آج چھتیس گڑھ اور مدھیہ پردیش میں بارش کیلئے ریڈ الرٹ جاری کیا ہے۔ آکاشوانی نیوز سے خصوصی بات کرتے ہوئے IMD کے سینئر سائنسداں ڈاکٹر آر کے Jenamani نے کہا کہ اگلے دو روز کے دوران وسطی بھارت میں بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔ موسمیات کے محکمے نے اگلے دو روز میں شمالی بھارت میں بارش کے تعلق سے ایک آرینج الرٹ بھی جاری کیا ہے۔ جناب Jenamani نے مزید کہا کہ دلّی اور اس سے متصل NCR خطے میں ہلکی سے اوسط بارش ہونے کا امکان ہے۔×
Site Admin | July 9, 2025 3:28 PM
بھارت کے محکمہ موسمیات IMD نے آج چھتیس گڑھ اور مدھیہ پردیش میں بارش کیلئے ریڈ الرٹ جاری کیا ہے