December 16, 2025 9:30 AM

printer

بھارت کے محکمہ موسمیات IMD نے آج مدھیہ پردیش اور اترپردیش میں گھنا کہرا چھائے رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔

بھارت کے محکمہ موسمیات IMD نے آج مدھیہ پردیش اور اترپردیش میں گھنا کہرا چھائے رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔ اروناچل پردیش، آسام، میگھالیہ، ہریانہ، چنڈی گڑھ، دلّی، ہماچل پردیش، ناگالینڈ، منی پور، میزورم، تریپورہ اور پنجاب میں دھند اور کہرا چھائے رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ موسمیات سے متعلق ایجنسی نے کہا ہے کہ شمال مغربی بھارت میں اگلے دو دنوں کے دوران کم سے کم درجہ حرارت میں دو ڈگری سیلسیس کی بتدریج کمی آئے گی۔ اس دوران راجدھانی خطہ دلّی میں ہوا کے معیار کا اشاریہ بدستور خراب زُمرے میں ہے۔×