ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

July 4, 2025 2:51 PM

printer

بھارت کے محکمہ موسمیات نے ہماچل پردیش میں کل سے آٹھ جولائی تک بہت شدید بارش کی پیش گوئی کی ہے

ہماچل پردیش میں مانسون کے تحت رُک رُک کر بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمہ موسمیات نے ریاست کے زیادہ تر علاقوں میں پانچ سے آٹھ جولائی کے درمیان شدید سے بہت شدید بارش، گرج چمک کے ساتھ چھینٹے اور بجلی چمکنے کے تئیں خبردار کیا ہے۔ اس کے تناظر میں اگلے چار دن کے لئے اورنج الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ریاست کے ایمرجنسی آپریشن مرکز کے مطابق اس مانسون کے دوران ابھی تک اُنہتر افرا ہلاک ہوچکے ہیں اور 37 لاپتہ ہیں۔

بھارتی محکمہ موسمیات IMD نے اروناچل پردیش، آسام، میگھالیہ، ساحلی کرناٹک، مشرقی راجستھان، کونکن، گوا اور   مدھیہ پردیش کے دور دراز کے مقامات پر آج تیز سے بہت تیز بارش ہونے کی پیش گوئی کی ہے۔ مدھیہ پردیش، ناگالینڈ، منی پور، میزورم اور تریپورہ، اڈیشہ اور جنوبی اندرونی کرناٹک میں بھی اسی طرح کا موسم رہنے کا امکان ہے۔موسمیات کے محکمے نے بہار، چھتیس گڑھ، مشرقی اترپردیش، گجرات، ہماچل پردیش اور جھارکھنڈ کے دور دراز کے مقامات پر بھی شدید بارش ہونے کی پیش گوئی کی ہے۔تاہم IMD نے دلی میں آج آسمان جزوی طور پر ابر آلود رہنے اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی پھلکی بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے شدید بارش کے پیش نظر گجرات، ہماچل پردیش، راجستھان، اتراکھنڈ اور چھتیس گڑھ کے وزرائے اعلیٰ سے آج بات کی۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں جناب شاہ نے کہا کہ اِن ریاستوں میں لوگوں کی مدد کے لیے کافی تعداد میں NDRF کی ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں اور ضرورت کے مطابق مزید مدد بھیجی جاسکتی ہے۔ انہوں نے وزرائے اعلیٰ کو مرکزی حکومت کی طرف سے ہر ممکن مدد کا یقین دلایا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں