بھارت کے محکمہ موسمیات نے مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ اور جھارکھنڈ میں اگلے تین دن کے دوران سرد لہر کی پیشگوئی کی ہے۔ اسی طرح کی صورتحال، مشرقی راجستھان میں بھی رہے گی۔ درجہ حرارت میں مزید 3 ڈگری سیلسیس کے گراوٹ کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے تمل ناڈو، کیرالہ اور ماہے میں شدید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔
دلّی-این سی آر میں ہوا کی کوالٹی، آج بہت خراب زمرے میں پہنچ گئی۔ آلودگی کے کنٹرول سے متعلق مرکزی بورڈ کے مطابق دلّی کی ہوا کی کوالٹی کا انڈیکس، سہ پہر چار بجے 370 ریکارڈ کیا گیا۔ ہوا کی کوالٹی کے بندوبست سے متعلق کمیشن کی ذیلی کمیٹی نے، قومی راجدھانی خطے میں کارروائی سے متعلق بتدریج ایکشن پلان GRAP-2 کے تحت پابندیاں لگا دی ہیں۔
Site Admin | November 9, 2025 9:39 PM
بھارت کے محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ اور جھارکھنڈ میں آئندہ تین دن کے دوران شدید سردی کے حالات رہیں گے