May 2, 2025 9:26 PM

printer

بھارت کے محکمہ موسمیات نے منگل کے روز تک ملک کے مشرقی اور وسطی علاقوں میں دھول بھری آندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے

بھارتی محکمۂ موسمیات IMD نے 6 مئی تک مشرقی اور وسطی بھارت میں گرج چمک اور دھول بھری آندھی کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ بہار، جھارکھنڈ، اڈیشہ، مغربی بنگال اور سکّم میں کل تک اور مدھیہ پردیش، وِدربھ اور چھتیس گڑھ میں 5 مئی تک اِس طرح کے حالات رہیں گے۔
شمال مغربی بھارت میں 6 مئی تک جموں و کشمیر، لداخ، گلگت بلتستان، مظفر آباد، ہماچل پردیش اور اتراکھنڈ میں گرج چمک اور دھول بھری آندھی کے ساتھ کہیں کہیں ہلکی پھلکی اور اوسط درجے کی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔