June 13, 2025 3:00 PM

printer

بھارت کے محکمہ موسمیات نے شمال مغربی بھارت کیلئے گرمی کی وجہ سے ریڈ الرٹ جاری کیا ہے کیونکہ کئی جگہوں پر درجہ حرارت 45 ڈگری کو پار کرگیا ہے۔

بھارت کے محکمہ موسمیات نے گرمی کے سلسلے میں دلی کیلئے اورنج الرٹ جاری کیا ہے جبکہ ہریانہ، پنجاب اور راجستھان کے کئی حصوں کیلئے ریڈ الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ محکمے کے سینئر سائنسداں ڈاکٹر R K  جینا منی نے آکاشوانی کے ساتھ ایک خصوصی بات چیت میں کہا ہے کہ دلی کیلئے اورنج الرٹ کَل تک لاگو رہے گا۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اگلے تین چار دن کے دوران کونکن، گوا، کرناٹک اور کیرالہ میں انتہائی شدید بارش ہوسکتی ہے۔ اگلے دو تین دن میں اڈیشہ، مغربی بنگال اور چھتیس گڑھ میں بھی زیادہ بارش ہونے کا امکان ہے۔

اِسی دوران موسمیات کے محکمے نے اگلے تین دن کے دوران کرناٹک، کیرالہ، ماہی، تمل ناڈو، پڈوچیری، کرائیکل، کونکن، گوا اور مہاراشٹر میں تیز سے بہت تیز بارش ہونے کی پیشگوئی کی ہے۔

اِن ریاستوں میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ 60 سے 70 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے تیز ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔اگلے دو-تین دن کے دوران شمال مشرقی ریاستوں اوسط سے موسلا دھار بارش ہونے کی پیشگوئی کی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔