July 8, 2025 2:50 PM

printer

بھارت کے محکمہ موسمیات نے اگلے چار دن کے دوران ملک کے شمال مغربی اور مغربی ساحلی علاقوں میں تیز سے بہت تیز بارش ہونے کی پیش گوئی کی ہے

بھارتی محکمہ موسمیات IMD نے آج چھتیس گڑھ، مشرقی راجستھان، ہریانہ، چنڈی گڑھ، دلّی، کونکن، گوا، مدھیہ مہاراشٹر، مدھیہ پردیش، اڈیشہ، پنجاب، تلنگانہ، اتراکھنڈ اور وِدربھ میں دور دور تک شدید سے بہت شدید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ موسمیات سے متعلق ایجنسی نے پیشگوئی کی ہے کہ گنگا کے طاس والے جنوب مغربی، مغربی بنگال اور اس سے متصل علاقوں میں ہوا کے کم دباؤ کا حلقہ بننے سے وسطی اور اس سے متصل مشرقی بھارت میں اگلے تین روز کے دوران شدید سے بہت شدید بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔ IMD نے اگلے چار روز کے دوران مغربی ساحل سے متصل ملک کے شمال مغربی حصوں میں موسلادھار بارش کا بھی اندازہ لگایا ہے۔ موسمیات کے محکمے نے آج قومی راجدھانی میں ہلکی سے اوسط بارش کی بھی پیشگوئی کی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔