بھارت کے محکمہ موسمیات نے اگلے دو دن تک تلنگانہ اور اندرونی کرناٹک میں سرد لہر کی پیشگوئی کی ہے۔ شدید سردی کَل شمالی اندرونی کرناٹک میں بھی رہنے کا امکان ہے۔
محکمے نے بتایا کہ کَل دلّی، ہریانہ، چنڈی گڑھ، ارناچل پردیش، مشرقی مدھیہ پردیش، ہماچل پردیش، ناگالینڈ، تریپورہ، پنجاب اور شمال مشرقی خطے کے بہت سے علاقوں میں گھنا کُہرا چائے رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے کَل انڈمان ونکوبار جزیروں کے دوردراز کے علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ چھینٹا پڑنے اور تیز ہوائیں چلنے کی پیشگوئی کی ہے۔محکمے کے مطابق شمال مغربی بھارت میں اگلے دو دن کے دوران کم سے کم درجۂ حرارت میں دو ڈگری سیلسیس کی کمی آئے گی۔اِسی دوران، دلّی NCR میں ہوا کی کوالٹی، شدید سے بھی زیادہ والے زمرے میں رہی۔ آلودگی پر قابو پانے والے مرکزی بورڈ کے مطابق قومی راجدھانی کا، ہوا کی کوالٹی کا اوسط انڈیکس AQI آج صبح 8 بجے 465 ریکارڈ کیا گیا۔