ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

December 29, 2024 9:41 PM

printer

بھارت کے محکمہ موسمیات نے اگلے تین دن تک پنجاب، ہریانہ اور راجستھان میں گھنے سے بہت گھنے کہرے اور شدید سردی کی پیشگوئی کی ہے

بھارت کے محکمہ موسمیات نے ملک کے شمالی حصے میں سرد لہر کی وارننگ جاری کی ہے جو آج سے شروع ہوگئی ہے۔ محکمے نے اپنی پیشگوئی میں کہا ہے کہ مغربی سمت سے ہونے والی موسم کی تبدیلی کے سبب اگلے دو دن کے دوران شمال مغربی بھارت میں کم سے کم درجہ حرارت میں تین سے پانچ ڈگری سیلسیس کی کمی کا امکان ہے۔جموں وکشمیر میں 270 کلو میٹر طویل سرینگر-جموں قومی شاہراہ آج گاڑیوں کی آمد و رفت کیلئے کھول دی گئی ہے۔ کشمیر خطے میں خراب موسم اور شدید برفباری کی وجہ سے یہ شاہراہ دو دن سے بند تھی۔ٹریفک حکام نے بتایا کہ شاہراہ پر مسافر گاڑیوں کی آمد و رفت دونوں طرف سے کھول دی گئی ہے۔اِدھر ہماچل پردیش میں دو دن شدید برفباری اور بارش کے بعد موسم صاف ہوگیا ہے، اگرچہ سرد لہر اب بھی جاری ہے اور محکمہ موسمیات نے اگلے چار دن کیلئے شدید سردی سے آگاہ کیا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔