ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

April 1, 2025 10:03 AM

printer

بھارت کے محکمہ موسمیات نے اس سال اپریل سے جون کے درمیان ملک کے بیشتر حصوں میں معمول سے زیادہ درجہ حرات کی پیشگوئی کی ہے

بھارت کے محکمہ موسمیات نے اپریل سے جون کے درمیان ملک کے بیشتر حصوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کے معمول سے زیادہ رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر جنرلMrutyunjay Mohapatra نے بتایا کہ اِس مدت کے دوران بیشتر علاقوں میں کم سے کم درجہ حرات بھی معمول سے زیادہ رہے گا۔ انھوں نے یہ بھی بتایا کہ اپریل سے جون تک شمال کے بہت سے حصے، مشرقی بھارت، وسطی بھارت اور شمال مشرقی بھارت کے میدانی علاقوں میں معمول سے کہیں زیادہ گرم لہر چلے گی اور یہ لہر دو سے چار دن تک جاری رہ سکتی ہے۔ ڈاکٹر مہاپاترا نے بتایا کہ اسی سال اپریل کے دوران بارش کے معمول کے مطابق رہنے کا امکان ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں