بھارت کے محکمہ موسمیات IMD نے آج کے لیے چھتیس گڑھ، ساحلی کرناٹک، مدھیہ مہاراشٹر اور اتراکھنڈ میں کہیں کہیں شدید سے بہت شدید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ اگلے دو سے تین روز کے دوران اُڈیشہ، وِدربھ، مدھیہ پردش ذیلی ہمالیائی مغربی بنگال، سکم اور جھارکھنڈ میں کہیں کہیں شدید بارش کا امکان ہے۔ اگلے ہفتے کے لیے گجرات خطّے، گوا، کونکن اور مدھیہ مہاراشٹر میں بھی اسی طرح کا موسم رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ اتراکھنڈ، ہماچل پردیش، مشرقی راجستھان اور ہریانہ کے دوردراز علاقوں میں اگلے 7 دن کے دوران شدید بارش ہوسکتی ہے۔ محکمہ موسمیات نے دلّی NCR میں 5 دن تک بہت ہلکی سے ہلکی بارش کی بھی پیشگوئی کی ہے۔×
Site Admin | August 28, 2025 4:05 PM
بھارت کے محکمہ موسمیات نے آج کے لیے چھتیس گڑھ، ساحلی کرناٹک، مدھیہ مہاراشٹر اور اتراکھنڈ میں کہیں کہیں شدید سے بہت شدید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔
