بھارت کے محکمہ موسمیات نے آج بہار کے دور دراز علاقوں میں سرد ہوائیں چلنے کی پیشگوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات نے پنجاب کے دور دراز علاقوں میں بھی بہت زیادہ گھنے کہرے کی پیشگوئی کی ہے۔ ایجنسی نے ہریانہ، دلّی، ہماچل پردیش، جموں وکشمیر، لداخ، مظفرآباد، ناگالینڈ، منی پور، میزورم اور تریپورہ، اروناچل پردیش، آسام، میگھالیہ، بہار، اڈیشہ، اترپردیش اور اتراکھنڈ کے دوردراز کے علاقوں میں گھنے کہرے کی پیشگوئی کی ہے۔ اس دوران دلّی -NCR خطے میں ہوا کا معیار انتہائی خراب زُمرے میں ہے۔ آلودگی کو کنٹرول کرنے والے سینٹرل بورڈ کے مطابق آج صبح سات بجے قومی راجدھانی میں اوسطاً ہوا کے معیار کا انڈیکس 414 ریکارڈ کیا گیا۔×
Site Admin | December 23, 2025 9:24 AM
بھارت کے محکمہ موسمیات نے آج بہار کے دور دراز علاقوں میں سرد ہوائیں چلنے کی پیشگوئی کی ہے۔