بھارت کے محکمہ موسمیات IMD نے، کل چھتیس گڑھ، مہاراشٹر اور تلنگانہ میں شدید سردی کی پیش گوئی کی ہے۔ شمالی کرناٹک اور مدھیہ پردیش میں بھی اسی طرح کی صورتحال کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے اترپردیش، آسام، میگھالیہ، ناگالینڈ، منی پور، میزورم، تری پورہ، اتراکھنڈ اور ہماچل پردیش کیلئے اگلے دو دنوں تک گہرے کُہرے کی صورتحال کی پیش گوئی کی ہے۔ اس دوران، دلّی این سی آر میں ہوا کی کوالٹی کو خراب زمرے میں درج کیا گیا۔ آلودگی کی روک تھام سے متعلق مرکزی بورڈ کے مطابق خطہ میں ہوا کی کوالٹی کا اوسط اشاریہ (AQI) آج شام 7 بجے 260 درج کیا گیا۔×
Site Admin | December 10, 2025 11:25 PM
بھارت کے محکمہ موسمیات نے، کل چھتیس گڑھ، مہاراشٹر اور تلنگانہ میں شدید سردی کی پیش گوئی کی ہے۔