بھارت کے محکمہ موسمیات، IMD کے مطابق مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ اور جھارکھنڈ میں اگلے دو دن تک سرد لہر جاری رہے گی۔ اس کے مطابق جنوبی ہریانہ اور شمال مغربی بھارت کے دور دراز میدانی علاقوں اور شمالی وسطی مہاراشٹر میں اگلے تین سے چار دن کے دوران رات کا درجہ حرارت معمول سے تقریباً دو سے چار ڈگری سیلسیس نیچے رہنے کا امکان ہے۔
IMD نے آج تمل ناڈو، کیرالہ اور ماہے میں ہلکی سے اوسط بارش اور گرج چمک کی پیش گوئی کی ہے۔x