بھارت کے محکمہ موسمیات، IMD نے ہریانہ، چنڈی گڑھ، دلی اور جھارکھنڈ، اڈیشہ اور پنجاب میں سرد لہر کی پیش گوئی کی ہے۔ IMD کے مطابق آسام، میگھالیہ، ہماچل پردیش، ناگالینڈ، منی پور، میزورم اور تریپورہ میں گھنا کہرا چھائے رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے تمل ناڈو، پڈوچیری اورکرائیکل میں گرج چمک کی بھی پیشگوئی کی ہے۔
اس دوران آج صبح دلی این سی آر میں ہوا کا معیار انتہائی خراب زمرے میں ریکارڈ کیا گیا۔x