July 10, 2025 9:36 PM

printer

بھارت کے محکمۂ موسمیات IMD نے کہا ہے کہ اگلے تین روز کے دوران ملک کے شمال مغربی حصے میں شدید سے شدید بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے

بھارت کے محکمۂ موسمیات IMD نے کہا ہے کہ اگلے تین روز کے دوران ملک کے شمال مغربی حصے میں شدید سے شدید بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔ موسمیات کے محکمے نے کہا ہے کہ اگلے چار سے پانچ روز کے دوران وسطی بھارت میں موسلا دھار بارش ہونے کا امکان ہے۔
امکان ہے کہ اگلے سات روز کے دوران شمال مشرقی بھارت میں گرج چمک، بجلی کے ساتھ ہلکی سے اوسط بارش ہوگی۔ اتراکھنڈ، ہماچل پردیش، اترپردیش، پنجاب، ہریانہ، چنڈی گڑھ، مدھیہ پردیش، وِدربھ، چھتیس گڑھ اور جھارکھنڈ میں کل تیز بارش ہونے کا امکان ہے۔ مشرقی راجستھان میں بھی کل شدید بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔