October 2, 2025 9:23 PM

printer

بھارت کے محکمۂ موسمیات نے کل سے بہار میں بہت تیز سے انتہائی تیز بارش کے سلسلے میں ریڈ کلر کی وارننگ جاری کی ہے

بھارت کے محکمۂ موسمیات نے کل سے بہار میں بہت تیز سے انتہائی تیز بارش کے سلسلے میں ریڈ کلر کی وارننگ جاری کی ہے۔ محکمۂ موسمیات نے آسام، میگھالیہ، چھتیس گڑھ، مشرقی مدھیہ پردیش، مشرقی اترپردیش، جھارکھنڈ، اڈیشہ، سکّم اور مغربی بنگال میں بھی، کل تیز سے بہت تیز بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ اروناچل پردیش، ساحلی آندھرا پردیش، ناگالینڈ، منی پور، میزورم، تریپورہ، تمل ناڈو، پڈوچیری اور کرائیکل میں بھی اِسی طرح کی صورتحال کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ اِدھر ساحلی آندھرا پردیش، مشرقی اترپردیش اور گنگائی مغربی بنگال میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے اور تیز ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔ IMD نے دلّی این سی آر میں اگلے چوبیس گھنٹے میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔