September 14, 2025 9:45 PM

printer

بھارت کے محکمۂ موسمیات نے شمال مشرقی ریاستوں اور مہاراشٹر میں اگلے تین دن تک شدید سے بہت شدید بارش کی پیشگوئی کی ہے

بھارتی محکمۂ موسمیات IMD نے ملک کی شمال مشرقی ریاستوں اور مہاراشٹر میں اگلے تین روز کے دوران شدید سے بہت شدید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ موسمیات کے محکمے نے کہا کہ اروناچل پردیش، آسام، میگھالیہ، بہار، کونکن، گوا، وسطی مہاراشٹر، مراٹھواڑہ، مغربی بنگال کے ذیلی ہمالیائی خطے، سکّم اور اتراکھنڈ کے الگ الگ مقامات پر کل شدید سے بہت شدید بارش کا امکان ہے۔ IMD نے کہا کہ چھتیس گڑھ، مشرقی اترپردیش، مغربی بنگال کے گنگا کے طاس والے علاقوں، جھارکھنڈ، مدھیہ پردیش، ناگالینڈ، شمالی کرناٹک کے اندرونی علاقوں، تلنگانہ اور وِدربھ خطے میں کل شدید بارش ہوسکتی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔