ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

October 27, 2025 9:44 PM

printer

بھارت کے محکمۂ موسمیات نے، سمندری طوفان Montha کے اثر کے مدنظر ساحلی آندھرا پردیش، اڈیشہ اور چھتیس گڑھ میں انتہائی شدید بارش کیلئے ریڈ الرٹ جاری کیا ہے

سمندری طوفان مونتھا، جو خلیج بنگال کی سمت بڑھ رہا ہے، اب شدت اختیار کرتا جارہا ہے اور اس کے کَل تک ایک شدید طوفان میں تبدیل ہونے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ سمندری معلومات سے متعلق بھارت کے قومی مرکز INCOIS کے مطابق یہ طوفان ابھی چنئی سے 560 کلو میٹر جنوب مشرق میں ہے اور خلیج بنگال کے وسط مغربی خطے کی طرف بڑھ رہا ہے۔پیش ہے ۔
اس طوفان سے آندھراپردیش، تمل ناڈو، پدوچیری اور اڈیشہ کے ساحلی علاقوں میں چند روز تک تیز ہوائیں چلنے اور شدید بارش کا امکان ہے۔ حکام نے ان علاقوں میں ماہی گیروں کو سخت ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ سمندر کا رخ نہ کریں کیونکہ بدھ تک سمندری لہروں میں شدت رہے گی۔ آندھراپردیش کے کاکی ناڑہ، مشرقی گوداوری، کوناسیما، ایلورو اور مغربی گوداوری اضلاع کیلئے ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ اور صورتحال سے نمٹنے کیلئے حکام نے مناسب بندوبست کیا ہے۔ خطرے کے مقامات سے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔ اسکولوں کو بند کردیا گیا ہے اور ماہی گیروں کو سمندر میں نہ جانے کی ہدایت دی گئی ہے۔
سمندری طوفان مونتھا کے اڈیشہ ساحل کی طرف بڑھنے کے پیش نظر اڈیشہ حکومت نے بھی کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے مناسب تیاری کی ہے۔ ODRAFاور NDRF کی 128ٹیموں کو مختلف اضلاع میں تعینات کیا گیا ہے۔
سمندری طوفان مونتھا نے اثر دکھانا شروع کردیا ہے۔ اڈیشہ کے جنوبی ساحلی علاقوں میں آج دوپہر سے بارش شروع ہوگئی ہے۔ موسم کی اس تبدیلی سے ریاست کے کئی اضلاع بھی متاثر ہوئے ہیں۔ محکمہ موسمیات نے جنوبی اڈیشہ کے 8 اضلاع، ملکان گری، کوراپُٹ، رائے گڑھ، گنجام، گجاپتی، کندھمال، کالاہانڈی اور نَب رنگ پور کیلئے ریڈ الرٹ جاری کیا ہے۔ ان اضلاع میں کَل سے تین دنوں کیلئے اسکول بند کردیئے گئے ہیں جبکہ بھارتی ریلوے نے 43 ٹرینوں کو منسوخ کردیا ہے جبکہ متعدد ٹرینوں کے روٹ میں تبدیلی کی گئی ہے۔ سمندری طوفان کے پیش نظر حکام کی جانب سے مناسب حفاظتی اقدامات کئے جارہے ہیں۔

 

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔