بھارت کے محکمہئ موسمیاتIMD نے چھتیس گڑھ، مدھیہ پردیش، اڈیشہ اور ودربھ کے علاقوں میں آج سرد لہر کی پیشگوئی کی ہے۔ انڈمان و نکوبار جزیروں، تمل ناڈو، پڈوچیری اور کرائیکل کے کئی مقامات پر، گرج چمک کے ساتھ چھینٹا پڑنے کا امکان ہے۔
محکمے نے اِس مہینے کی 11 تاریخ تک آسام، میگھالیہ، ہماچل پردیش، ناگالینڈ، منی پور، میزورم، تریپورہ اور اوڈیشہ کے الگ تھلگ علاقوں میں گھنا کہرہ چھائے رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔
اسی دوران دلیNCR میں ہوا کی کوالٹی، بہت خراب زمرے میں ہے۔ آلودگی پر قابو پانے والے مرکزی بورڈ کے مطابق، خطے کے، ہوا کی کوالٹی کے انڈیکس AQI کی اوسط آج صبح سات بجے 318 ریکارڈ کی گئی۔x