بھارت کے محکمہئ موسمیاتIMD نے، چھتیس گڑھ، کونکن، گوا، مدھیہ مہاراشٹر، مدھیہ پردیش اور وِدربھ میں آج الگ الگ جگہوں پر شدید سے بہت شدید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔
IMD کے مطابق گجرات، ہریانہ، چنڈی گڑھ، دلی، ہماچل پردیش، جھارکھنڈ، اترپردیش اور اتراکھنڈ میں الگ الگ جگہوں پر موسلا دھار بارش کا قوی امکان ہے۔ ملک کے شمال مشرقی اور جنوبی حصوں میں بھی اسی طرح کا موسم رہنے کا امکان ہے۔
محکمے نے ساحلی آندھرا پردیش، اندرونی کرناٹک، کیرالہ، ماہے، کونکن، گوا، لکشدیپ، سوراشٹر، کَچھ اور تمل ناڈو میں الگ الگ جگہوں پر تیز ہواؤں کی بھی پیشگوئی کی ہے۔x