December 29, 2025 9:41 AM | IMD weather

printer

بھارت کے محکمہئ موسمیات IMD نے ہماچل پردیش، پنجاب، ہریانہ، چنڈی گڑھ، دلّی، اترپردیش اور بہار میں اس ماہ کی 31 تاریخ تک گھنے سے بہت گھنا کہرا چھائے رہنے کیلئے اورینج الرٹ جاری کیا ہے۔

بھارت کے محکمہئ موسمیات IMD نے ہماچل پردیش، پنجاب، ہریانہ، چنڈی گڑھ، دلّی، اترپردیش اور بہار میں اس ماہ کی 31 تاریخ تک گھنے سے بہت گھنا کہرا چھائے رہنے کیلئے اورینج الرٹ جاری کیا ہے۔ شمال مشرقی بھارت، اتراکھنڈ، مشرقی مدھیہ پردیش، اُڈیشہ اور ذیلی ہمالیائی مغربی بنگال میں آج گھنا کہرا چھائے رہنے کا امکان ہے۔

محکمہئ موسمیات نے دلّی، ہریانہ، چنڈی گڑھ، چھتیس گڑھ، مدھیہ پردیش اور پنجاب کے بہت سے حصوں میں آج کیلئے سرد لہر چلنے کی بھی پیشگوئی کی ہے۔ محکمہئ موسمیات کے مطابق اترپردیش اور اتراکھنڈ میں آج کا دن سرد رہے گا۔ محکمہئ موسمیات نے انڈمان نکّوبار جزیرے میں اگلے دو سے تین دن کے دوران بجلی کڑکنے اور گرج چمک کے ساتھ چھینٹے پڑنے کی پیشگوئی کی ہے۔

اسی دوران دلّی NCR میں ہوا کا معیار خراب زمرے میں ہے اور آج صبح انتہائی خراب زمرے میں درج کیا گیا ہے۔ آلودگی کی روک تھام کرنے والے مرکزی بورڈ کے مطابق آج صبح 6 بجے تک ہوا کے معیار کا انڈیکس 403 ریکارڈ کیا گیا۔×