ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

August 27, 2025 9:53 AM | IMD weather

printer

بھارت کے محکمہئ موسمیات IMD نے کل تک چھتیس گڑھ، وسطی مہاراشٹر اور اُڈیشہ میں الگ الگ مقامات پر تیز سے بہت تیز بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

بھارت کے محکمہئ موسمیات IMD نے کل تک چھتیس گڑھ، وسطی مہاراشٹر اور اُڈیشہ میں الگ الگ مقامات پر تیز سے بہت تیز بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ IMD نے آئندہ 7 دنوں کے دوران شمالی، اور شمال مشرقی بھارت سمیت ذیلی ہمالیائی مغربی بنگال، مشرقی راجستھان، گجرات، ہریانہ، پنجاب، چنڈی گڑھ، اتراکھنڈ، ہماچل پردیش اور جموں و کشمیر میں تیز بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ ملک کے جنوبی حصوں، ساحلی آندھراپردیش، کرناٹک، کیرالہ، ماہے، کونکن، گوا، تمل ناڈو، پڈوچیری، کرائکل اور تلنگانہ میں کل تک اسی طرح کا موسم رہ سکتا ہے۔ آئندہ  دو سے تین دن کے دوران مغربی بنگال، سکّم، وِدربھ، مدھیہ پردیش اور جھارکھنڈ میں اسی طرح کے موسمی حالات جاری رہ سکتے ہیں۔ دلّی NCR میں دو سے تین دن کے دوران ہلکی سے اوسط بارش کا امکان ہے۔ ×