December 20, 2025 9:53 AM | IMD weather

printer

بھارت کے محکمہئ موسمیات IMD نے بہار، ہریانہ، چندی گڑھ، دلّی، مدھیہ پردیش، اترپردیش اور اتراکھنڈ میں آج شدید گھنا کہرا چھائے رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔

بھارت کے محکمہئ موسمیات IMD نے بہار، ہریانہ، چندی گڑھ، دلّی، مدھیہ پردیش، اترپردیش اور اتراکھنڈ میں آج شدید گھنا کہرا چھائے رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔ محکمہئ موسمیات نے اروناچل پردیش، آسام، میگھالیہ، چھتیس گڑھ، ہماچل پردیش، جھارکھنڈ، ناگالینڈ، منی پور، میزورم، تیرپورہ، اُڈیشہ، پنجاب، مغربی بنگال اور سکم میں بھی گھنے کہرے کی صورتحال برقرار رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ IMD نے کرناٹک کے دوردراز کے علاقے اور تلنگانہ میں سرد لہر کی صورتحال کی بھی پیشگوئی کی ہے۔

اسی دوران دلّی قومی راجدھانی خطّے میں ہوا کا معیار مسلسل نہایت خراب زمرے میں ہے۔ آلودگی پر قابو پانے سے متعلق مرکزی بورڈ کے مطابق آج قومی راجدھانی میں 7 بجے صبح ہوا کے معیار کا اوسط انڈیکس 380 درج کیا گیا۔×