بھارت کے محکمہئ موسمیات IMD نے اگلے دو سے تین دن کے دوران جنوب مغربی مانسون کے ملک کے باقی حصوں میں پہنچنے کیلئے موسم کے سازگار رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔IMD کے مطابق اگلے سات دن کے دوران ملک کے شمال مغربی، وسطی، مشرقی اور شمال مشرقی علاقوں میں شدید سے بہت شدید بارش کا امکان ہے۔
پنجاب میں جنوب مغربی مانسون کے پہنچنے کے بعد مختلف مقامات پر بارش ہوئی ہے۔ اِس سے شدید گرمی سے لوگوں کو بڑی راحت ملی ہے۔ محکمہئ موسمیات نے اگلے دو سے تین روز کے دوران جنوب مغربی مانسون کے مزید آگے بڑھنے کیلئے حالات سازگار رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔ اِس دوران آج ریاست کے متعدد علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ اوسط بارش کا امکان ہے۔