بھارت کے محکمہئ موسمیات IMD نے اگلے تین سے چار دن کے دوران اترپردیش میں شدید گھنے کہرے کا ریڈ الرٹ جاری کیا ہے۔ اسی طرح کی صورتحال بہار، ہریانہ، چنڈی گڑھ، دلّی، ہماچل پردیش اور پنجاب میں بھی برقرار رہنے کا امکان ہے۔ IMD کے مطابق اگلے تین سے چار دن تک بھارت کے شمال مغرب کے کچھ حصوں، اڈیشہ، مغربی بنگال کے ذیلی ہمالیائی خطوں، سکم اور اتراکھنڈ میں بھی گھنے کہرے کی صورتحال کا امکان ہے۔
محکمہئ موسمیات نے کَل جھارکھنڈ، اترپردیش، بہار اور اتراکھنڈ میں شدید سرد دن کی صورتحال کی پیشگوئی کی ہے۔ اُس نے اِس مہینے کی 30 تاریخ تک انڈمان نکوبار جزائر میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ چھینٹے پڑنے کا بھی امکان ظاہر کیا ہے۔x
اس دوران دلّی، قومی راجدھانی خطے میں ہوا کا معیار نہایت خراب زمرے میں درج کیا گیاہے۔ آلودگی پر قابو پانے سے متعلق مرکزی بورڈ کے مطابق آج صبح سات بجے قومی راجدھانی میں ہوا کے معیار کا اوسط اشاریہ AQI، 353 درج کیا گیا۔x