July 3, 2025 10:17 AM | IMD weather

printer

بھارت کے محکمہئ موسمیات IMD نے اروناچل پردیش، مشرقی مدھیہ پردیش، مشرقی راجستھان، گجرات، ہماچل پردیش، کونکن، گوا، مدھیہ مہاراشٹر، ناگالینڈ، منی پور، میزورم اور تری پورہ میں آج دور دور تک شدید سے بہت شدید بارش ہونے کی پیشگوئی کی ہے۔

بھارت کے محکمہئ موسمیات IMD نے اروناچل پردیش، مشرقی مدھیہ پردیش، مشرقی راجستھان، گجرات، ہماچل پردیش، کونکن، گوا، مدھیہ مہاراشٹر، ناگالینڈ، منی پور، میزورم اور تری پورہ میں آج دور دور تک شدید سے بہت شدید بارش ہونے کی پیشگوئی کی ہے۔ موسمیات سے متعلق ایجنسی نے ملک کے مشرقی، وسطی، شمال مغربی اور شمال مشرقی حصوں میں اگلے چھ روز کے دوران گرج چمک اور بجلی کے ساتھ ہلکی سے اوسط بارش ہونے کی پیشگوئی کی ہے۔

کیرالہ، ماہے، لکشدیپ، کرناٹک اور تلنگانہ میں بھی اسی طرح کے موسم کے حالات رہنے کا امکان ہے۔

دلی میں آج گرج چمک اور بجلی کے ساتھ ہلکی بارش ہونے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔x