بھارت کے محکمہئ موسمیات IMD نے آج مشرقی راجستھان اور مغربی مدھیہ پردیش، ہماچل پردیش، اتراکھنڈ، گجرات، مدھیہ مہاراشٹر، ناگالینڈ، منی پور، آسام اور بہار میں الگ الگ مقامات پر شدید سے شدید ترین بارش کی پیش گوئی کی ہے۔
محکمہ نے ہریانہ، چنڈی گڑھ، دلّی، پنجاب، اترپردیش، جموں وکشمیر، لداخ، جھارکھنڈ، کیرالہ اور ماہے میں الگ الگ مقامات پر شدید بارش کی پیش گوئی کی ہے۔
موسمیات کے محکمے نے کہاہے کہ شمال مغربی ہندوستان میں 26 جون تک گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی اور اوسط بارش ہوسکتی ہے۔
جنوب مغربی مانسون، ہماچل پردیش، جموں وکشمیر، پنجاب کے کچھ حصوں اور پورے لداخ کے بیشتر مقامات پر پہنچ گیاہے۔