بھارت کے محکمہئ موسمیات IMD نے آج جموں و کشمیر، اتراکھنڈ اور تلنگانہ میں موسلا دھار بارش کے پیش نظر ریڈ الرٹ جاری کیا ہے۔ محکمے نے جموں و کشمیر میں جمعے تک اور تلنگانہ میں اِس مہینے کی 17 تاریخ تک انتہائی شدید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔
IMD نے کہا کہ ہماچل پردیش، اترپردیش، بہار، چھتیس گڑھ، ہمالیہ کے ذیلی مغربی بنگال کے علاقے، سکّم، اُڈیشہ اور آندھراپردیش میں آج، الگ الگ جگہوں پر شدید سے بہت شدید بارش کا امکان ہے۔×