July 13, 2025 9:32 AM | IMD weather

printer

بھارت کے محکمہئ موسمیات IMD نے، اگلے دو دن کے دوران مدھیہ پردیش اور راجستھان میں شدید بارش کے لیے اورینج الرٹ جاری کیا ہے۔

بھارت کے محکمہئ موسمیات IMD نے، مدھیہ پردیش، راجستھان، گجرات اور اتراکھنڈ میں آج شدید سے بہت شدید بارش کے لیے اورینج الرٹ جاری کیا ہے۔

آکاشوانی نیوز سے بات کرتے ہوئے IMD کے سینئر سائنسداں ڈاکٹر آر-کے جینامنی نے کہا ہے کہ اگلے تین سے چار روز کے دوران ہماچل پردیش، اتراکھنڈ اور راجستھان کے کچھ حصوں میں شدید بارش کے حالات بنے رہیں گے۔  انہوں نے مزید کہا کہ اگلے دو دن کے دوران مغربی بنگال، سکم، بہار، جھارکھنڈ اور اُڈیشہ سمیت ملک کے مشرقی حصے میں بھی اسی طرح کے حالات رہیں گے۔

IMD نے کہا ہے کہ آج کیرالہ اور ساحلی کرناٹک میں شدید بارش ہونے کا امکان ہے، جبکہ ملک کے شمال مشرقی حصے میں بجلی کڑکنے اور گرج چمک کے ساتھ چھینٹے پڑنے کے ساتھ ہلکی سے معتدل بارش ہونے کی توقع ہے۔×