ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

June 16, 2025 9:51 AM | IMD weather

printer

بھارت کے محکمہئ موسمیات نے ملک کے مغربی ساحل پر شدید سے بہت شدید بارش کے لیے ریڈ الرٹ جاری کیا ہے۔

بھارت کے محکمہئ موسمیات نے ملک کے مغربی ساحل پر شدید سے بہت شدید بارش کے لیے ریڈ وارننگ جاری کی ہے۔ آکاشوانی نیوز سے بات کرتے ہوئے محکمہئ موسمیات کے سینئر سائنسداں آر کے جینامنی نے کہا ہے کہ دلّی، ہریانہ، پنجاب اور گجرات میں اگلے دو دن کے دوران تیز ہواؤں، طوفان اور بجلی گرنے کے ساتھ گرج چمک کے ساتھ چھینٹے پڑنے کا امکان ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دلّی سمیت شمال مغربی بھارت میں کل زیادہ سے زیادہ درجہئ حرارت میں بہت زیادہ کمی دیکھی گئی۔ ڈاکٹر جینامنی نے مزید کہا کہ بھارت کے کسی بھی حصے میں، مانسون میں کوئی پیشرفت نہیں ہوئی ہے، لیکن کونکن، گوا اور ساحلی کرناٹک میں شدید سے بہت شدید بارش جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ محکمہئ موسمیات کے بیشتر مراکز میں کل درجہئ حرارت 40 ڈگری سیلسیس سے کم یا معمول کے مطابق درج کیا گیا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں