August 24, 2025 9:26 AM | IMD weather

printer

بھارت کے محکمہئ موسمیات نے مشرقی راجستھان میں آج موسلا دھار بارش کا ریڈ الرٹ جاری کیا ہے۔

بھارت کے محکمہئ موسمیات نے مشرقی راجستھان میں آج موسلا دھار بارش کا ریڈ الرٹ جاری کیا ہے۔

محکمہئ موسمیات نے، ہریانہ، چنڈی گڑھ، دلی، اتراکھنڈ، راجستھان، مشرقی مدھیہ پردیش اور گجرات میں بھی موسلا دھار بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہئ موسمیات نے بہار کے کچھ علاقوں جھارکھنڈ، چھتیس گڑھ، ہماچل پردیش، پنجاب، اترپردیش، جموں و کشمیر، لداخ، کونکن، گوا، وسطی مہاراشٹر، ناگالینڈ، منی پور، میزورم، تریپورہ، اڈیشہ، مغربی بنگال، سکم، اروناچل پردیش، آسام اور میگھالیہ میں شدید بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

محکمہئ موسمیات نے بہار، مغربی بنگال، جموں وکشمیر، لداخ، کرناٹک، تلنگانہ، انڈمان اور نکوبار جزائر اور مغربی مدھیہ پردیش میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے۔